7اکتوبر(ایجنسی) جرمن چانسلرانجیلا میرکل نے شام کی صورت حال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں روس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے حلیف شامی صدر
بشارالاسد پر اثر و رسوخ استعمال کرے اور حلب کو تباہی سے بچائے۔ میرکل کے بقول ہسپتالوں پر بمباری کرنا بین الاقوامی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔ جرمن چانسلر نے کہا کہ ماسکو حکومت کو چاہیے کو وہ جنگ سے تباہ حال اس ملک میں تشدد کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کرے۔ ابھی یکم اکتوبر کو حلب کے مشرقی حصے پر کی جانے والی بمباری میں شہر کا سب سے بڑا ہسپتال تباہ ہو گیا تھا۔